گولڈ کوسٹ (سی این این )کامن ویلتھ گیمز میں روائتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوا تو بھارت نے آغاز میں ہی گول کر کے پاکستانی ٹیم پر برتری حاصل کر لی ۔پھر بھارت نے ایک اور گول کردیا جبکہ پاکستان نے بھی ایک گول کیا اس طرح بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے برتری حاصل رہی ۔میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کو پلنٹی کارنر مل گیا اور میچ ختم ہونے سے صرف سات سیکنڈز پہلے پاکستانی ٹیم نے گول کر کے میچ 2,2سے برابر کردیا ۔