نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تو دنیا بھر میں ان کے مداح سوگ میں ڈوب گئے اور ہر جانب سے ان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جانے لگا لیکن ایسے میں ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو اس فیصلے پر انتہائی خوش ہے۔ سلمان خان کیخلاف فیصلے سے ملک بھر میں سوگ کا ماحول ہے اور لوگوں کی ہمدردیاں ان کیساتھ ہیں۔ وہ ایک سپرسٹار ہیں اور لوگ ان کیساتھ پیار کرتے ہیں، کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ وہ جیل جائیں لیکن راجستھان کی بشنوئی کمیونٹی، جہاں پر کالے ہرن کو پوجا جاتا ہے، وہ اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔ارون نے مزید کہا کہ سلمان خان انسانیت کی خدمت کرتے رہتے ہیں اور ان کا اپنا این جی او جو بھی ہے جو بہت سے لوگوں کی مدد کرتا ہے، یہ سب معاملات سلمان خان کی سزا پر کافی اثرانداز ہوں گے۔