ممبئی (سی این این)سال 2018ءمیں کئی نئے چہرے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے جن میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی شامل ہیں ، شوبز گھرانے سے تعلق کی وجہ سے فین بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں لیکن جھانوی کپور کو زیادہ بولنا مہنگا پڑ گیا ہے اور کیریئرکے آغاز میں ہی زوردار جھٹکا لگ گیا۔ایشان کھتر اور جھانوی دھرما بینرز کی فلم ’دھڑک ‘ میں اکٹھے کام کررہے ہیں اور اب اطلاعات ملی ہیں کہ سارا اور جھانوی کپور دونوں کو سمبا میں کردار کی پیش کش کردی گئی ، دونوں نوجوان اداکاراﺅں نے سکرپٹ پڑھ لیا ہے تاہم تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں تاہم جھانوی کپور نے فلم انتظامیہ کی طرف سے کسی تصدیق کے بغیر ہی ہرکسی کو یہ کہناشروع کردیا کہ اسے سائن کرلیاگیاہے اور اب وہ نروس ہے کہ مستقبل میں رنویرسنگھ کیساتھ کیسے کام کرے گی ، جھانوی کی اس غیرضروری خوشی نے اس کا بڑا نقصان کردیاہے اور اسے فلم سے نکال کر سارا کو کاسٹ کرلیاگیا۔اس فلم میں رنویر سنگھ ایک فوجی سنگرام بھلیراﺅ کا کردار اداکررہے ہیںاور اس کی ریلیز دسمبر 2018ءمیں متوقع ہے ۔