اسلام آباد (سی این این)امریکن کینسر سوسائٹی نے پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ اموات کی رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تمباکونوشی سے سالانہ ایک لاکھ 25ہزاراموات ہوتی ہیں۔حکام وزارت صحت نے کہا ہے کہ امریکن کینسر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ سوا لاکھ کے قریب افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں،ایف بی آر کو تمبا کو سیکٹر پر ٹیکسزبڑھانے کی تجویزدی ہے،ایف بی آرتجاویزپرعملدرآمدنہیں کررہا ہے۔