فیس بک تمام صارفین کے نجی میسنجر پر موصول ہونے اور بھیجے جانے والے پیغامات کو سکین کرتا ہے: مارک زکربرگ

نیویارک(سی این این) فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کیے جانے کے انکشاف کے بعد ہزاروں صارفین اپنے اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کر رہے ہیں جن میں مزید انکشافات ہو رہے ہیں کہ فیس بک اپنے صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کے ریکارڈ سمیت انتہائی ذاتی معلومات بھی اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ اب پہلی بار فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے۔ مارک زکربرگ پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ ”فیس بک تمام صارفین کے نجی میسنجر پر موصول ہونے اور بھیجے جانے والے پیغامات کو سکین کرتا ہے تاکہ یہ تسلی کی جا سکے کہ صارفین کے پیغامات کمیونٹی سٹیڈرڈز پر پورے اترتے ہیں۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *