برمنگھم(سی این این)اگر آپ وزن کم کرنے کے لئے سب کچھ آزما چکے ہیں اور کوئی فائدہ نہیں ہوا تو پھر ایک بار کھیرے کو ضرور آزمائیں۔ کھیرہ ایک ایسی غذا ہے جسے آپ جتنا چاہیں کھاسکتے ہیں لیکن یہ آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہونے دے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ ہمارے جسم کو صحت کے کئی دیگر فوائد بھی دیتا ہے اور خصوصاً خون کی صفائی اور دوران خون کے نظام کی بہتری کا سبب بنتا ہے۔ کھیرے کے استعمال سے نظام انہضام اور میٹا بولزم بہترہوجاتا ہے جبکہ جلد بھی تروتازہ اور چمکدار ہوجاتی ہے۔وزن میں کمی کے لئے ضروری ہے کہ کھیرے کو دن بھر کی غذا کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ناشتے میں کھیرے کے ٹکڑے دہی میں ملا کر کھائیں۔ اس کے ساتھ آپ سیب یا ناشپاتی بھی کھاسکتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں ہلکی پھلکی روٹی کھائیں اور اس کے ساتھ کھیرے کا سلاد جتنا چاہیں کھائیں۔ چاہیں تو دوپہر کے کھانے کے بعد چائے یا کافی سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔سہ پہر کے وقت کھیرے کا شیک پئیں۔ اس شیک کے لئے آپ کو ایک کھیرا، ایک سیب، 20 گرام اخروٹ اور بادام اور تھوڑا سا ادرک درکار ہو گا۔ ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر شیک تیار کریں۔ اس شیک سے آپ کو وٹان اے ، بی، سی، کے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فائبر بھی حاصل ہوگا۔ رات کے کھانے میں کوئی پھل کھا لیں اور اس کے کھیرے کا سلاد کھائیں۔ مختصر یہ کہ آپ جو بھی کھائیں اس کے ساتھ کھیرا ضرور کھائیں۔ اس غذائی فارمولے کے محض ایک ہفتے کے استعمال سے ہی نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے