ممبئی(سی این این)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ جدید بندوق چلانے کیلئے ماہر ین سے تربیت حاصل کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سے قبل فلم ’’اے جیٹلمین‘‘ کیلئے بندوق چلانے کی تربیت حاصل کر چکی ہیں لیکن فلم ’’ریس 3 ‘‘ کیلئے جدید بندوق چلانے کیلئے ماہر ین سے تربیت حاصل کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے جبکہ ایکشن مناظر کی عکس بندی کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ فلم’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس ، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر شامل ہیں۔