کراچی(سی این این)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100انڈیکس میں 90پوائنٹس کی بہتری ہوئی ۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 90پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46ہزار103پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔آج کاروبار کے دوران 14کروڑ84لاکھ 47ہزار280شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مار کیٹنگ ویلیو 10ارب 87کروڑ69ہزار 823روپے تھی ۔