لاہور(سی این این)پنجاب کے 3 شہروں میں وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے کیلئے پلان تیارکر لیاگیا۔وزیراعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے محکموں کےساتھ ورکنگ پیپرتیارکرلیاہے جبکہ لینڈبینک نے صوبے میں 10 لاکھ کنال اراضی کی نشاندہی کردی ۔پنجاب کے 3 شہروں میں وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے کیلئے پلان تیارکر لیاگیا۔حکومت پنجاب ذرائع کے مطابق لودھراں میں 5 اور 3 مرلہ کے 800 گھرتیارکرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی جبکہ اوکاڑہ میں 5 اور 3 مرلہ کے ایک ہزارگھرتعمیرہوں گے۔چشتیاں میں 3 مرلہ کے 1400 گھرتیارکئے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے محکموں کےساتھ ورکنگ پیپرتیارکرلیاہے جبکہ لینڈبینک نے صوبے میں 10 لاکھ کنال اراضی کی نشاندہی کردی،تینوں شہروں سے گھروں کیلئے دسمبرمیں درخواستیں وصول ہوں گی۔