راولپنڈی(سی این این)راولپنڈی ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔راولپنڈی ایئر پورٹ پرسکیورٹی حکام نے کویت کے سفارت خانے کے اہلکار خالد الباسط سے 46 ہزار500 ڈالر برآمدکر لئے، سکیورٹی حکام نے خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈکرکے کرنسی قبضے میں لے لی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔