تہران(سی این این) ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذھب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 4اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔ ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7اعشاریہ 3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔