ٹھٹھہ(مانیٹرنگ سیل)ٹھٹھہ کے قریب کے ڈی اے نہر میں کراچی کے تین نوجوان ڈوب گئے،ایک کو بچالیا گیا جبکہ دو نوجوان سگے بھائیوں کی تلاش جاری،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے تین دوست احمد ،فرحان کھتری،اور اسکا بھائی رضوان کھتری پکنک کے غرض سے ٹھٹھہ آئے ہوئے تھے اور کے ڈی اے نہر چلیا میں نہارہے تھے کے گہرے پانی میں جاگھسے ،جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان ڈوبنے لگے اور انکی چیخ وپکار سن کر مقامی غوطاخوروں نے نہر میں چھلانگ لگاکر ایک نوجوان احمد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ دونوں سگے بھائیوں کی تلاش کے ڈی اے نہر سے مقامی غوطاخوروں کے ذریعے جاری ہے۔