اسلام آباد(سی این این)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوکہاہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانافراہم کریں،ان افرادکوشیلٹرہوم کی تعمیرتک کھانااورٹینٹ فراہم کیاجائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کو شیلٹر ہوم کی تعمیر تک ٹینٹ اور کھانا فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ موسم مزید سردہوتا جا رہاہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد پشاوراور کراچی میں شیلٹرہوم کے مقامات کاانتخاب کیاجارہاہے۔