راولپنڈی (سی این این) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس ، رینجرز اوردیگر سکیورٹی اداروںنے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیا ۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کا ردعمل بہترین تھا ۔