اسلام آباد (سی این این)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ تحریک لبیک کو مزید دھرنوں کی اجازت نہیں ہے ،اگر ان پر ایکشن نہ لیا گیا تو ریاست اپنا حق کھودیگی ۔فواد چودھری نے کہاکہ تحریک لبیک کومزید دھرنوں کی اجازت نہیں دیں گے، ہم بھی کسی سے کم مسلمان نہیں ، نبی رحمتﷺ کوماننے والے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ یہ توہین رسالت کا ایشو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ہفتے اس قسم کا کوئی نہ کوئی ایشو اٹھا کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر سخت ایکشن نہ لیا گیا تو ریاست اپنا حق کھو دے گی ، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ان کو 25نومبر کو دھرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ریاست اپنا حق کھو دے گی ، اس لئے میرا نہیں خیال کہ ان کو دھرنے کی اجازت دی جائے گی ، اگر ان کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو یہ بڑھتے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کو معافی سے متعلق میرے خیالات نور الحق قادری سے مختلف ہیں۔