دبئی(سی این  این) متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر اب صرف 15سیکنڈوں میں ٹریول پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارت کے ’’جنرل ڈاریکٹریٹ فار ریزیڈنسی اینڈ فارین افیئر کے اعلیٰ حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب یواے ای کےلئے ویزا بکنگ کے لئے مصنوعی زہانت کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت یواے ای سفر کرنے والے افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے یہ نظام پہلے ہی پچاس لاکھ افراد کو مستفید کرچکا ہے۔اس نظام کا نام ’’انٹری پرمٹ ۔50 رکھا گیا ہے۔کرنل ڈاکٹر عمر الشمسی اسسٹنٹ ڈاریکٹر جنرل فہر انٹری اینڈ ریزیڈنسی پرمٹس کا کہنا تھا کہ یواے ای آنے والے افراد کے لئے ویزا حصو ل کے لئے کم از کم وقت میں سہو لیا ت فراہم کرنے پر دن رات کوشاں ہیں۔