راولپنڈی (سی این این)جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے شبہ میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد کے فنگر پرنٹس لے لئے  گئے۔ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،ملزموں کی تلاش کیلئے مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا سے مدد لی جا رہی ہے ، پولیس نے سربراہ جے یو آئی(س)کے قتل کے شبہ میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار افراد کے فنگر پرنٹس بھی لے لئے گئے ۔