لاہور (سی این این) پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا ۔پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیا ہے ، لاہور، گوجرانوالہ  اور گردو نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ چنیوٹ اور نواحی علاقوں میں گرد چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے ، بارش کا سلسلہ پنجاب کے مزید اضلاع تک پھیلنے کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مزید شد ت آنے کا امکان تھا ، سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے ۔ حالیہ بارش کے بعد سموگ چھٹنے اور بیماریوں میں کمی آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔