اسلام آباد، لاہور(سی این این) حکومت نے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں،آپریشن کیلئے پنجاب رجمنٹ ، رینجرز کوروانہ کردیا گیاہے ۔حکومت کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، پنجاب رجمنٹ اور رینجرز کو آپریشن کیلئے روانہ کردیا گیاہے ،لاہور میں آپریشن ٹھوکر نیا ز بیگ سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی پر ختم ہوگا ۔ آپریشن کے دوران موبائل فون سروس بند رکھی جائیگی جبکہ میڈیا کوبھی آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔