راولپنڈی( مھر آصف) نگراں حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خرابی طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔اڈیالہ جیل اسپتال کےڈاکٹر نے نوازشریف کو فوری سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز سے رابطہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نوازنے نگراں وزیراعلیٰ کو رپورٹ ارسال کردی۔  ڈاکٹر کی تجویز پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا