لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجوداتنی سیٹیں ملنامعجزے سے کم نہیں،پنجاب میں حکومت بنانے کاحق قوم نے ہمیں دیاہے،اپنے مینڈیٹ پرپوراپہرہ دیں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ دوبارہ گنتی والے حلقوں میں ن لیگ جیت رہی ہے،جہانگیرترین منتخب نمائندوں کی بولی لگاتے پھررہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 129نشستوں کے سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔