لندن: رطانیہ نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی عوام کو ووٹ ڈالنے پر مبارکبا د دیتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کوخوش آئند قرار دیا ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے اور برطانیہ پاکستان میں عام انتخابات کا خیر مقدم کرتا ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ انتخابات سے قبل میڈیا پر دباﺅ کی رپورٹس اور کالعد م گروپوں سے منسلک جماعتوں کے الیکشن لڑنے پر برطانیہ کو تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات قابل تعریف تھے۔ اب منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدار کی کامیاب منتقلی کے لئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے ۔