رائے ونڈ : حمزہ شہبازنے کہا کہ محمد مرزا جاوید کو نہ دیکھو نوازشریف کی قربانی کو دیکھو ، جو آپ کی خاطر اپنی بیوی کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر آیا ہے، وہ رائے ونڈ گوشت مارکیٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں ملک محمد افضل کھوکھر ،محمدمرزا جاوید اور کرنل (ر)رانا محمدطارق کی انتخابی مہم کے اختتامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ آئی لو یو رائے ونڈ والو،جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،تل دھرنے کی جگہ نہ بچی ،خواتین کی کثیر تعدار چھتوں پر نعرے لگاتی رہی ،جلسہ کے دوران عوام کا جم غفیر افضل کھوکھر زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا ،حمزہ شہبازنے کہا کہ پنجاب بھر میں یہ انوکھا جوش و جذبہ دیکھ رہا ہوں،جبکہ عمران نیازی جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے چلا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے بڑا آسان تھا کہ وہ بیوی کے وینٹی لیٹر پر ہونے کا فائدہ اٹھاتا مگر اس نے اپنی عوام کی خاطر بیٹی سمیت خود کو جیل کی سپرد کردیا ،اور پاکستان آکر ثابت کردیا کہ وہ شیر ہے ،انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلہ میں نوازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،ن لیگی کارکنان اپنے قائد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ دوگنا کرکے لیں گے اورنامزدلیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پہلے 20،20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ،70سالوں میں 18ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی مگر نوازشریف کی حکومت کے 5سالوں میں 11ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی ،ملک سے اندھیرے دور کرنے کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ہم انسانیت کی بڑی قدر کرتے ہیں مگر نوازشریف کا استقبال کرنے جانے والے کھوتے ہیں ،عمران نیازی 25جولائی کو غیرت مند عوام کا فیصلہ تمہیں بتا دے گا کہ شیر کون ہے اور کھوتا کون،انہوں نے کہا کہ وہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکال سکتے ہیں ،نااہل کرسکتے ہیں ،صدارت سے نکال سکتے ہیں مگر عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،انہوں نے کہا کہ میرا رائے ونڈ والوں سے سیاسی نہیں بھائی چارے کا رشتہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کے تینوں امیدواروں کی آپ کی اجازت سے مبارکباد دیتا ہوں ،نوازشریف کی لاج رکھنا ،25تاریخ کو نماز فجر پڑھنے کے بعد پاکستان بچانے کے مشن پر نکل پڑنا ،انہوں نے رائے ونڈ میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ،جلسہ میں حمزہ حمزہ حمزہ کے نعرے لگتے رہے ۔