جیکب آباد : پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹؤ زرداری نے گڑھی خیرو اورجیکب آبادمیں بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کبھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی ہمیشہ سچ کا راستہ اختیارکیاہے جوراستہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا تھا اور شہید بینظیر بھٹو کا تھا،انہوں نے کہاکہ وہ امن کی بات کررہے ہیں جن کی دوستی دہشت گردوں کے ساتھ ہے وہ کرپشن کے خاتمے کی بات کررہے ہیں پر وہی کرپشن کے الزام میں ہٹائے جانے والے وزیراعلیٰ کے ساتھ ورک کررہے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ڈرنے والے نہیں اورنہ ہی کبھی کوئی دباؤقبول کیاہے ہمارے ورکرزبھی بہادرہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری سابقہ حکومت میں شاندار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اب کسانوں کے لیے کسان کارڈ پروگرام شروع کریں گے اس سے یہ فائدہ ہوگاکہ قدرتی آفات میں کسانوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ اس کارڈ کے ذریعے کیاجائے گا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں نے آپ کے امیدواروں سے کام کرنے کا حلف لیاہے اب وہ کراچی یااسلام آباد میں رہنے کے بجائے آپ کے دکھ سکھ میں ساتھ ہوں گے آپ تیر پر مہر لگاکر ہمیں ایوانوں میں پہنچائیں آپ سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے،اس موقع پر اعجازجکھرانی اورنثار کھوڑونے بھی خطاب کیا۔