اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کردی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کوجاری نوٹس بحال کر دیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کوضمنی انتخاب میں لاہور،ساہیوال،لودھراں میں جلسے پرنوٹس بھیجاگیاتھاجس کیخلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے 26 اپریل 2018 کوفیصلہ محفوظ کیاتھا،ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامرفاروق نے فیصلہ تحریرکیا،عمران خان کی جانب سے بابراعوان کے جونیئروکیل عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کردی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کوجاری نوٹس بحال کر دیا۔