راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچادی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کیپٹن (ر) صفدر کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں ، اگر انہوں نے مشورہ دیا تو کیپٹن صفدر کو ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے