بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں اور جنرل کونسل میں عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *