اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر)صفدرکی اپیلیں مارکنگ کےلئے چیف جسٹس آفس کوبھجوادی گئیں،چیف جسٹس آفس اپیلوں کی سماعت کےلئے بنچ مقررکرےگا،اپیلوں پرکل سماعت کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدر نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے،رجسٹرارآفس نے ان کی اپیلیں مارکنگ کےلئے چیف جسٹس آفس کوبھجوادیں،چیف جسٹس آفس اپیلوں کی سماعت کےلئے بنچ مقررکرےگا،رجسٹرارآفس کی جانب سے اپیلیں کل سماعت کیلئے مقررکرنے کی سفارش کی گئی ہے جن پر کل سماعت کا امکان ہے۔احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر 2 رکنی ڈویژن بنچ سماعت کرے گا،احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بنچ سماعت کریگا،رواں ہفتے جسٹس محسن اخترکیانی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ڈویژن بنچ دستیاب ہے۔