غزہ : اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال تک قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز رہائی پانے والے 42 سالہ فلسطینی باسل سلیمان البرزوہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے، البرزوہ کو رہائی جیل سے الخلیل شہر کی الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے جمع تھی۔ رہائی کے بعد البرزہ نے سب سے پہلے سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات شہید کے مزار پرحاضری دی جس کے بعد وہ اپنے آبائی شہر نابلس پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی