راولپنڈی: سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرکوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ انہیں جیل کے اندر ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے کیلئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔ نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔ نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔ سابق وزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا ء فراہم کریں گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔