لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کھلی ناانصافی ہے اور الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو نتائج قبول نہیں کریں گے، تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل تیار کریں گے، خطرات کے سائے بڑھتے جارہے ہیں،  اب تو پی پی پی بھی چلا اٹھی ہے، اس نے بھی کہہ دیا معاملات خراب ہورہے ہیں اور الیکشن کا تقدس پامال ہورہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں حکومت نے خوف کی صورتحال پیدا کردی ہے، نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کنٹینروں سے سڑکیں بند اور ناکے لگاکر دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا۔