اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولی کلینک ہسپتال کادورہ کیا ہے ۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں ۔ اس موقع پر پولی کلینک کے سینئر ڈاکٹرزنے چیف جسٹس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو اے کلاس ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔