ابو ظہبی : نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابو ظہبی ائر پورٹ سے ٹیک آف کرگئے ، مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ عباسی اور حنا پرویز بٹ سمیت 40لیگی رہنما بھی مسلم لیگ ن کے قائد کے ہمراہ ہیں۔ابو ظہبی سے پاکستان روانگی سے قبل میڈ یا نمائندوں سے آخری گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں ایک مقصد کے لیے پاکستان جا رہا ہوں ۔نجی نیوز چینل نے ابو ظہبی سے پاکستان کے لیے اڑان بھرنے سے قبل طیارے میں ایک ویڈ یو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز بھی موجود ہیں ۔اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کی ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایک مقصد کے لیے پاکستان جا رہے ہیں مزید  بتا یا کہ یہ فلائٹ لاہور ،فیصل آباد یا ملتان اترتی ہے اس بارے میں کوئی حتمی اطلاعات نہیں ہیں ۔