اسلام آباد (سی این این) این اے 70 گجرات سے قمر زمان کائرہ، این اے 132 لاہور سے ثمینہ خالد گھرکی، این اے 58 راولپنڈی سے راجہ پرویز اشرف اور این اے 114 جھنگ سے فیصل صالح حیات الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ این اے 52 سے محمد فضل کھوکھر، این اے 53 سے سبطن الحسن بخاری، این اے 54 راجہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ این اے 52 سے محمد فضل کھوکھر، این اے 53 سے سبطن الحسن بخاری، این اے 54 راجہ عمران اشرف، این اے 55 سے سردار ذوالفقار حیات، این اے 56 سے سردار سلیم حیدر اور این اے 58 سے راجہ پرویز اشرف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 70 سے قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 71 سے چودھری احسان، این اے 72 سے ملک طاہر اختر، این اے 88 سے اظہار الحسن، این اے 89 سے محمد اسلم، این اے 90 سے تسنیم احمد قریشی اور این اے 91 سے طارق محمود گجر امیدوار ہونگے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93 سے آغا نسیم عباس، این اے 94 سے صفدر علی، این اے 95 سے محمد خالد خان، این اے 96 سے خالد اعوان، این اے 99 سے مخدوم اسد حیات اور این اے 100 سے عنایت علی شاہ امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی نے لاہور سے بھی جیالے میدان میں اتار دیئے ہیں۔ این اے 124 سے چودھری ظہیر، این اے 125 سے حافظ زبیر، این اے 126 سے اورنگزیب برکی، این اے 127 سے عدنان گورسی، این اے 128 سے ظفرعلی شاہ، این اے 129 سے افتخار شاہد، این اے 130 سے عدیل غلام محی الدین، این اے 131 سے عاصم محمود، این اے 132 سے ثمینہ خالد گھرکی، این اے 133 سے چودھری اسلم گل، این اے 134 سے سہیل اعوان، این اے 135 سے امجد علی جٹ اور این اے 136 سے رانا جمیل کو امیدوار کھڑا کیا گیا ہے۔