لاہور(سی این این)سوشل میڈیا پراخلاق سے گری ہوئی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے والی اداکارائیں خود اپنی تباہی و بربادی کا سامان پیدا کرتی ہیں ایسا کرنے سے خود تو اپنا وقار کھوتی ہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کی بھی رسوائی کا باعث بنتی ہیں ان ن خیلات کا اظہار اسٹیج کی نامور اداکرہ میگھا نےسی این این اردو۔ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہو ں نے مزید کہا کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے فحاشی پھیلانے سے کبھی کوئی فنکار نہیں بن سکتا میں نے ہمیشہ اپنے کام میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ مجھے شوبز سمیت دیگر حلقوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔