اسلام آباد(سید بدر شہباز شاہ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ایک پر ایک یوٹرن، کسی کو امید دلائی، کسی کا تختہ دھڑن کر دیا۔پی ٹی آئی نے وہاڑی سے پہلے جٹ فیملی کو ٹکٹ دیئے، پھر واپس لے لئے، این اے 162 میں اب عائشہ نذیر کے بجائے خالد چوہان اور پی پی 229 میں نذیر جٹ کی جگہ ہمایوں افتخار امیدوار ہونگے۔بڑے کھلاڑیوں نے ملتان میں بھی یوٹرن کی رِیت دہرا دی۔ این اے 154 میں پہلے سکندر بوسن کو نامزد کیا پھر لال جھنڈی دکھا دی۔ این اے 74سیالکوٹ سے بیرسٹر منصور کو جاری ٹکٹ غلام عباس کے نام ہو گیا۔این اے 81 اور پی پی57گوجرانوالہ میں بھی نامزدگیاں واپس لے لی گئیں۔ این اے 80 میں خواجہ صالح کی جگہ صدیق مہر میدان میں آ گئے۔ پی پی ستاون میں نعمان چھٹہ کے بجائے چودھری محمد علی امیدوار بن گئے۔ این اے بانوے ،ساہیوال سرگودھا کا ٹکٹ بھی ظفر قریشی کے بجائے قاسم سیالوی کو تھما دیا گیا۔