لاہور (سی این این) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کوحلقہ این اے 127سے جبکہ حمزہ شہباز کو این اے 124 لاہور سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق این اے 131، عابد شیر علی این اے 108، رانا ثنا اللہ این اے 106، سیالکوٹ سے خواجہ آصف این اے 73اور نارووال سے احسن اقبال این اے 78 سے الیکشن لڑیں گے ۔