وہاڑی(مرزا محمد شریف)ڈی پی او ووہاڑی احمد ناصر عزیز ورک کا دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد وہاڑی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی کو اپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔اس دوران ڈی ایس پی صدر مظہر احمد بھی موجود تھے.کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تمام شہریوں کے مسائل سنے۔ڈی پی او وہاڑی نے کچھ مسائل تو موقع پر ہی حل کردیے جبکہ کچھ معاملا ت کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔جبکہ ڈی پی او وہاڑی نےمتعلقہ ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری کے دوران فون پر معاملات کے حل کے احکامات جاری کئے۔ احمد ناصر عزیز ورک ڈی پی او نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری لگائی جا ئیگی جسکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے.