لاہور (سی این این)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سے دن کے دورانیہ میں کمی کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ اب راتیں بڑی ہونا شروع ہوجائیں گی ۔ 21جون پاکستان سمیت دنیا بھر میں طویل ترین دن تھا۔ جسے summer solstice بھی کہا جاتا ہے اور اب بائیس جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔