لاہور (سی این این) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ موسیقی کا شعبہ مسائل سے دوچار ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ موسیقی کی دنیامیں پاکستانی گلوکارابتداسے ہی چھائے رہے ،انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک وطن کانام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے زمانے میں موسیقی تبدیل ہوچکی ہے۔ جہاں فنکاروں میں وہ جذبہ نہیں رہا وہاںیہ شعبہ مختلف مسائل کاشکارہے۔شادی ہالزکے بندکرنے کاوقت رات 10 بجے کرنے کے بعد بہت سے سنگربے روزگارہوچکے ہیں اور پاکستان میں موسیقی کے شوزکی تعدادنہ ہونے کے برابرہے۔