لاہور(سی این این)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔ ریٹرننگ افسر نے پی پی 173 سے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کی،تحریک انصاف کے سرفراز کھوکھر نے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کررکھے تھے، آر او نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدمخالف امیدوار کے اعتراضات مسترد کر دیئے اورپی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔