کراچی (صائمہ خان)این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔ریٹرننگ آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔فاروق ستار کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے،ریٹرننگ آفس نے متحدہ پاکستان کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورانہوں نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔واضح رہے کہ فاروق ستار پر لاوڈ سپیکرایکٹ کے تحت دو مقدمات سولجر بازرار تھانہ میں درج ہیں۔