کوئٹہ(سی این این)سریاب روڈ پر نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں عید کی ڈیوٹی پر تعینات 3اہلکار شہید ہو گئے۔ کوئٹہ کی سریا ب روڈ کے علاقہ کلی بنگلزئی میں نامعلوم افراد لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجہ میں سیکیورٹی پر مامور 3اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔ شہید اہلکار عید کے روز بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف تھے۔