لاہور(سی این این)کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب کریکر دھماکا سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب کریکر دھماکا ہو ا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تعین کیاجارہاہے کہ دھماکا سلنڈرکاہے یاکریکر کا ۔جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کو قریبی  اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا تھانہ کی بیرونی دیوارکے قریب ہوا جس سے دیوار کو بھی نقصان پہنچا لیکن کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی آپریشن اور،ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔