بورےوالا(میاں سجاد احمد)بورےوالا. گگومنڈی میں متنازعہ جگہ پربنایاگیا سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کا الیکشن کیمپ نذیر احمد آرائیں نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اکھاڑ کر اپنا کیمپ لگا لیا تھوڑی دیر بعد ہی سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ نے نذیر احمد آرائیں کا کیمپ گرا کر چوہدری نذیر احمد جٹ کا کیمپ لگا دیا۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جگہ اپنے قبضہ میں لے کر دونوں پارٹیوں کواپنا اپنا سامان اٹھانے کاحکم دے دیا۔حالات تاحال کشیدہ