کراچی(صائمہ خان) محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشیں معمول سے کم ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں موسم سرما میں جنوری سے مارچ 62 فیصد کم بارشیں ہوئیں جب کہ اپریل اور مئی میں 9.9 فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کےمطابق جنوری سے مئی کے دوران 44.9 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے تاہم مون سون کی بارشوں سے امید ہے کہ خشک سالی ختم ہوگی۔