کراچی(سی این این )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کود پڑیں۔ پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان نے جمائمہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے” کس طرح جمائما خان کی طرح بناجاسکتا ہے، انہیں وقت نے خواتین و مردوں کے لیے ایک خوبصورت مثال بنایا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بھی ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے، تاہم اگر کتاب شائع ہوئی تو وہ ریحام خان کے خلاف نا صرف عدالت جائیں گی بلکہ اپنے نوجوان بیٹے کے توسط سے ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کریں گی۔جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ پر حمزہ علی عباسی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دنیاگلالئی اور ریحام خان سے بھری ہوئی ہے،انہوں نے ریحام اورگلالئی جیسی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمائما خان کی طرح بنیں۔“