کراچی (صائمہ خان)سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بینچ ہفتے کو کراچی میں سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کیلئے دائر کی گئی وطن پارٹی کے بیرسٹر طفر اللہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ ہفتے کو کیس سنے گا، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے۔دریائے سندھ پر پانی کے ذخیرے اور بجلی کی پیداوار کے اہم ترین منصوبے کالا باغ ڈیم پر صوبوں میں کئی سالوں سے اختلاف چلا آرہا ہے، خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتیں اے این پی، جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی جبکہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی شدت سے اس منصوبے کی مخالفت کرتے رہے ہیں