لاہور (سی این این)سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوری جماعت عمران خان کے دفاع میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے،ریحام خان سے شادی عمران خان نے کی اور پھر طلاق دی،ریحام نے کتاب لکھی،ن لیگ کااس میں عمل دخل کہاں سے آگیا ؟اس کتاب میں ایسا کیا ہے کہ تحریک انصاف ڈر رہی ہے ؟ایسی کتاب جو شائع نہیں ہوئی،تحریک انصاف نے چار دن میں چار پریس کانفرنس کر دیں،کتاب چھپنے دیں، کتابیں چھپتی ہیں،ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی جب پارلیمان نے کی تو باقی فیصلے بھی اسے ہی کرنے چاہئیں تا کہ ہر فیصلے کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہو ۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ٹکٹوں کیلئے کثیر تعداد میں لوگوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور ہر امید وار کا انٹرویو کیا جا رہا ہے ، آج گوجرانوالہ ، گجرات ، نارووال، حافظ آباد اور خواتین کے انٹرویوز ہوئے،ملتان ، خانیوا ل ، ساہیوال ، وہاڑی اور پاکپتن کے انٹرویوز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو (ن) لیگ جیتے گی ، ہم نے عوام کی خدمت کی ، ووٹ کو عزت دوپر کام کیا ،دوسری سیاسی پارٹیاں لوٹوں کو ٹکٹیں دے رہی ہیں، اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے ، پاکستان میں وقت پر الیکشن ہونا عوام کی ڈیمانڈ ہے ، کوئی بھی طاقت الیکشن کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی ، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیاں الزام  ، جھوٹ ، انتشار اور بہتان بازی کر رہی ہیں لیکن شہباز شریف نے پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے، پنجاب نے بجلی بنائی ہے اور پورا پاکستان اس کو استعمال کر رہا ہے ، عوام کے لئے خوشی کی بات ہے کہ دہشت گردی ختم ہو چکی ہے ، پورا پاکستان پرسکون ہو چکا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی قیادت فیصلہ کریں گی کہ مریم نواز کہاں سے الیکشن لڑیں گی۔ 2018 ء کا سال بہت اہم سنگ میل طے کر رہا ہے ۔تسلسل کے ساتھ جمہوریت مضبوط ہونے جا رہی ہے ۔