ممبئی(سی این این) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے ہر کوئی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لئے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیئے کیونکہ آئندہ 30سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے میں پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہوں اور آپ سب کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔